اسرائیل کی امریکہ میں بغیرویزا انٹری۔۔۔

isreal-and-america 27

واشنگٹن: جوبائیڈن انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو امریکی ویزے ویور پروگرام (VWP) میں داخل کر رہی ہے جس میں 30 نومبر سے اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزا داخلے کی اجازت دی جائے گی۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکومت کا مذکورہ بالا فیصلہ اسرائیل کی وزارت خارجہ کی جانب سے دیے گئے بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس مں کہا گیا تھا وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی مذہبی قوم پرست حکومت کے لیے ایسا فیصلہ ایک جیت ہوگی۔امریکا کی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سکریٹری الیجینڈرو میئرکاس نے کہا کہ یہ فیصلہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان سیکورٹی، اقتصادی اور عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرتا ہے۔امریکی حکام کا مزید کہنا تھا کہ مغربی کنارے اور امریکا میں رہنے والے فلسطینی نژاد امریکی اب اسرائیل میں ویزہ کے بغیر داخل ہونے اور بین گوریون ہوائی اڈے کے اندر اور باہر پرواز کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں جس سے ان امریکیوں کے لیے سفر کی راہ میں حائل رکاوٹیں کم ہوجاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں