خواہش ہے مدینے میں نوکری مل جائے،شعیب اختر

Shoaib-akhtar 22

اسلام آباد:سابق قومی کرکٹر اور اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے مدینے میں نوکری ملنے کی خواہش کا اظہار کردیا،شعیب اختر حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جس دوران میزبان نے ان سے حج و عمرے سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں شعیب اختر نے بتایا کہ میں نے پہلی مرتبہ 2014میں حج کیا تھا، یہ حج جمعہ کا حج تھا، اس کے بعد گزشتہ برس اللہ نے ایک بار پھر اپنے گھر بلالیا اور میں پھر حج پر چلاگیا، اللہ کی مہربانی ہے کہ اس نے مجھے اپنے گھر بلالیا ،انہوں نے کہا کہ کائنات کی سب سے خوبصورت جگہ خانہ کعبہ اور حضور پاک ؐ کا گھر مبارک ہے جہاں جاکر طبیعت خوش ہوجاتی ہے،سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ مدینے میں منہ ڈھانپ کر قالینوں پر سوجاتا تھا تاکہ کوئی پہچان کر ڈسٹرب نہ کرے کیوں کہ وہاں بھی لوگ پہچان کر پھر سیلفیاں اور تصویروں کیلئے تنگ کرتے ہیں جس کیلئے میں کبھی منع نہیں کرتا لیکن عبادت کیلئے جب جائیں تو دل کرتا ہے انسان وہاں صرف اکیلا ہو، ریاض الجنہ میں بھی ایک سے 2گھنٹے میں اکیلا بیٹھا رہا،شعیب اختر نے کہا میری خواہش ہے کہ مجھے مدینہ میں نوکری مل جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں