ممبئی : بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی بلاک بسٹر فلمیں RRR اور پشپادیکھنے نہیں جائیں گے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس وقت معاشرے میں مردوں کا عدم تحفظ بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے فلموں میں یہی چیز زیادہ دِکھائی جارہی ہے، ہر فلم میں ایک ہائپر مرد کو دِکھایا جارہا ہے جبکہ تمام سپر ہیروز، اب ہالی ووڈ فلموں میں ہی ہیں۔ انہوں نے کہا اے ویڈنیس ڈے جیسی فلمیں بھی کامیاب ہوتی ہیں، جن میں کوئی ہائپر کردار نہیں دکھایا جاتا انہوں نے کہا سنسی خیز کہانی سے بھرپور فلمیں زیادہ مقبول ہوتی ہیں اور بالی ووڈ میں بھی اسی طرح کی فلمیں بننے کی ضرورت ہے۔ انہو ں نے کہا کہ میں نے RRR دیکھنے کی کوشش کی لیکن میں نہیں دیکھ سکا، میں نے پشپا کو دیکھنے کی کوشش کی لیکن میں یہ فلم بھی نہیں دیکھ سکا اور میں ایسی فلمیں دیکھنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔
‘RRR’ اور ‘پشپا’ کبھی نہیں دیکھوں گا: نصیرالدین شاہ
