فلائنگ سکولوں کے لیے بری خبر ، ایوی ایشن پالیسی نے فلائنگ سکولوں کی لائسنسگ فیس میں اضافہ کر دیا فلائنگ سکول کیٹگری 2 کے لائسنس کی فیس 50 لاکھ سے بڑھا کر ایک کرور کر دی گئی ،فلائنگ سکول کیٹیگری 1 کی فیس 25 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ کر دی گئی ،کیٹگری ون فلائنگ سکول پرائیوٹ پائلٹ لائسنس فراہم کرنے کی اتھارٹی رکھتا ہے ۔کیٹگری ٹو فلائنگ سکول کمرشل پائلٹ لائسنس جاری کرنے کی اتھارٹی رکھتا ہے ،تمام فلائنگ سکول قومی ہوا بازی پالیسی 2019 کے تحت کام کر رہے تھے
قومی ہوابازی پالیسی 2023 کے بعد تمام فیس اور پالیسی بھی تبدیل کر دی گئی ،تمام نیے لائسنس لینے والے فلائنگ سکول نہی فیس جمع کروا کے لائسنس حاصل کرے گے ،موجودہ ائیر سروس آپریٹر کو پالیسی کے لاگو ہونے کے دو سال کے اندر لائسنس کی تجدید کروانا ہو گی، فلائنگ سکول آپریٹر پاکستان سول ایوی ایشن کے اکاوئنٹ میں رقم جمع کروائے گے ۔
فلائنگ سکولوں کے لیے بری خبر ۔۔لائسنسگ فیس میں کتنا اضافہ؟
