چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے حیات علی شاہ کو فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ڈی جی کے عہدے کے امیدواروں کے خود انٹرویوز کیے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس فائز عیسی نے انٹرویوز میں سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیات علی شاہ کا انتخاب کیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس کی صدارت کی فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے بورڈ ڈائریکٹر کا اجلاس تقریبا چار سال بعد بلاگیا،فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کا آخری اجلاس 11نومبر 2019 میں ہوا تھاچیف جسٹس قاضی فائز عیسی فیڈل جوڈیشل اکیڈمی کے چیئرمین ہیں
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی جانب سے اہم تعیناتی
