فوادچودھری کے خلاف فردجرم عائد نہ ہوسکی

lawyers-movement-fawad-chaudhary-pti 21

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد:فوادچودھری کے خلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کا کیس،فوادچودھری کے خلاف فردجرم آج عائد نہ ہوسکی۔ ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا کی عدالت میں فوادچودھری پیش نہ ہوئے،فوادچودھری کی جانب سے وکیل صفائی قمر عنایت عدالت پیش ہوئے، فوادچودھری کی جانب سے آج حاضری سے استثنا کی درخواست دائرکی گئیوکیل قمر عنایت نے بتایاکہ والدہ بیمار ہیں، فوادچودھری کولاہورجاناپڑا، جج طاہرعباس سِپرا نے فوادچودھری کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے فوادچودھری کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے ہدایت کردی،فوادچودھری کے خلاف فردجرم کی کاروائی 3 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں