اسلام آباد ہائیکورٹ ، بشری بی بی کی آڈیو لیکس طلبی نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے کی جانب سے بشری بی بی کے طلبی کے سمن معطلی کے حکم میں توسیع کر دی گئی، عدالت نے ایف آئی اے کے سمن معطلی کے اپنے حکم میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی ، عدالت نے بشری بی بی کا کیس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کے کیس کے ساتھ یکجا کر کردیا ، بشری بی بی کی جانب سے وکیل سردار شہباز کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے،پولیس حکام کی جانب سے وکیل طاہر کاظم ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے
بشریٰ بی بی آڈیو لیک کیس۔۔ عدالت نے کیا حکم دیا؟
