اسلام آباد :وفاقی تعلیمی اداروں میں طلبا یونینز کی بحالی کا معاملہ، وفاقی وزارت تعلیم نے چودہ رکنی کمیٹی قائم کردی ، وزارت تعلیم کے سینیر جوائنٹ سیکرٹری کمیٹی کے چیئرمین ہونگے جبکہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر اعلی تعلیمی کمیشن بھی کمیٹی کے رکن ہونگے قائد اعظم یونیورسٹی ،نمل۔فاطمہ جناح یونیورسٹی کے وائس چانسلرز۔ریکڑ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی بھی کمیٹی کا حصہ ہونگے مختلف کالجز کے پرنسپل ،ماہر تعلیم اور طلباء کو بھی نمائندگی دی گئی ہے کمیٹی دس دن کے اندر اسلام آباد کیپٹل ٹیرٹری سٹوڈنٹس یونینز ایکٹ کی روشی میں اپنی سفارشات مرتب کرے گی ،کمیٹی اپنی رپورٹ وفاقی وزارت تعلیم کو بھجوائے گی
تعلیمی اداروں میں طلبا یونینز کی بحالی ۔۔وزارت تعلیم کا کیا کردار؟
