جعفرآباد(جہانگیر خان جاوید دھرپالی)جعفرآباد میں گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول اللہ آباد کھوسہ کی عمارت زبوں حالی کاشکار ،طلبہ درختوں کے سائے میں تعلیم حاصل کرنے پرمجبور ہیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسراشوک کمارنےبھی اسکول کی حالت زارکی تصدیق کردی، تفصیلات کے مطابق جعفرآباد کے نواحی علاقے قیدی شاخ میں قائم اسکول کے طلبہ کو تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے نہ چھت ہے اور نہ ہی فرنیچر اسکول کے بچے درختوں کے سائے تلے زمین پربیٹھ کرتعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں اسکول کےدورے پر آئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جعفرآباد اشوک کمار نے 66 نیوز کو بتایا کہ گزشتہ سال کے سیلاب نے ضلع کے 300 اسکولز کو شدید متاثر کیامزکورہ اسکول کی حالت بھی نہ گفتہ بہ ہے جس کی وجہ سے بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کررہے ہیں اسکول میں پینے کے پانی اور واش روم کی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں ضلع بھر کے متاثرہ اسکولوں سے متعلق محکمہ تعلیم بلوچستان کو آگاہ کیا جا چکا ہے اسکولوں کی مرمت اور بحالی کے لئے عالمی ادارہ یونیسیف نے کافی مدد کی ہے یونیسف کے تعاون سے بہت سےاسکولز میں سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں
جعفر آباد: گورنمنٹ سکول کی عمارت زبوں حالی کا شکار
