لاہور:پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کرکٹ کپ میں شرکت کے لیے بھارت روانہ ہو گئی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات کی ایئر لائنز امارات ایئر لائنز کی پرواز کے زریعے علامہ اقبال ایئر پورٹ سے براستہ دبئی حیدر آباد بھارت روانہ ہوئی قومی کرکٹ ٹیم منگل کی رات 12بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی اور اس طرح ٹیم صبح 3بجے بھارت کے لیے روانہ ہوئی واضح رہے کہ بھارتی ہائی کمیشن نے قومی کرکٹ ٹیم کو پیر کے روز ویزے جاری کیے تھے
قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کرکٹ کپ میں شرکت کے لیے بھارت روانہ
