اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد مکمل ہو گیا،چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو پولیس کی بھاری نفری نے پندرہ گاڑیوں، دو بکتر بند اور ایک ایمبولینس کے ذریعے منتقل کیاچیئرمین پی ٹی آئی کو اس بیرک میں رکھا جارہا ہے جہاں دیگر سیاستدان بھی رہے،اس بیرک میں تین سابق وزرائے اعظم اور ایک سابق صدر مقیم رہے،اس بیرک میں سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق وزیراعظم نواز شریف مہمان رہےچیئرمین پی ٹی آئی کی منتقلی کے قبل اڈیالہ میں خصوصی انتظامات مکمل کئے گئے،چیئرمین پی ٹی آئی کو آج رات ایک مشقتی بھی دے دیا جائے گا،چیئرمین پی ٹی آئی کو کھانا اپنی مرضی کا ملے گا،جیل میں دیگر سہولیات بھی وی آئی پی پروٹوکول کے مطابق فراہم کی جائیں گی،چئیرمن پی ٹی آئی کی منتقلی سے پہلے اڈیالہ جیل کے گرد سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی تھی جبکہ اڈیالہ جیل کے باہر لائٹس بند کردی گئیں تھیں۔
عمران خان اڈیالہ جیل منتقل۔۔چیئرمین پی ٹی آئی کس بیرک میں؟کون کون سے سابق وزرائےاعظم اس بیرک میں رہے؟ تفصیلات جانئیے
