شاہ محمود قریشی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں برف پگھلی ہے یا نہیں، جو بےگناہ ہے اسے رہائی ملنی چاہیے،چالیس سال سیاست کی، انتالیس سال ایک پرچہ نہیں ہوا تھا،صحافی عمران ریاض کو رہا کردیا، صحافیوں کو مبارکباددیتا ہوں، ایک سال میں کورٹ کچہری دیکھ لی، دہشتگرد بھی بنادیا،شفاف انتخابات وقت کی ضرورت اور واحد حل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 1971 میں پاکستان کو ٹوٹتے دیکھاہے،آج اپنی آنکھوں سے ملک کو ڈوبتے دیکھا ہے،اگر شفاف انتخابات نہ ہوئے تو ملک کا ناقابلِ تلافی نقصان ہوگا، عوام کا موجودہ جمہوری نظام سے اعتبار اٹھ جائےگا، نیت صاف ہے، دامن صاف ہے، بے قصور ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اللہ بے نیاز ہے، وہ جب چاہے دل بدل سکتا ہے، وہ جب چاہے فیصلے پلٹ سکتا ہے،پھر بھی اے عدل و انصاف تجھ سے امید پا رہے ہیں،اگر پی ٹی آئی کو الیکشن نہ لڑنے دیا گیا تو الیکشن بے معنی ہو جائے گا، بے وقعت ہو جائے گاالیکشن کی اہمیت ختم ہو جائے گی،پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن کی اہمیت نہ ہونے کے برابر ہے
دامن صاف۔۔پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن کی اہمیت نہ ہونے کے برابر ہے، شاہ محمود قریشی
