اٹک : اٹک جیل حکام نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی خبر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اٹک جیل میں ہی ہیں۔ اٹک جیل حکام کا کہنا ہے کہ ٹک جیل انتظامیہ کو تاحال عدالتی تحریری حکم نامہ موصول نہیں ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت آج منگل اٹک جیل میں ہوگی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی خبر بے بنیاد ہے ،چیئرمین پی ٹی آئی اٹک جیل میں ہی موجود ہیں، ادھر وزارت قانون نے سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت کا این اوسی جاری کردیا ہے۔سائفر کیس کی خصوصی عدالت کے جج اٹک جیل میں کیس کی سماعت کریں گے۔ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا آج جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہورہا ہے، وزارت قانون نے این اوسی کی کاپی سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک کو بھجوا دی ہے۔ اس سے قبل چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام آاد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تمام سہولیات کی فراہمی کیساتھ اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی خبر بے بنیاد ہے،اٹک جیل حکام
