اسلام آباد ڈویلپرز ایسوسی ایشن کی جانب سے شہدا غازیوں سے اظہار یکجہتی کےلئے فیسٹیول کا انعقاد

Sardar-yasir-ilyas-news 5

اسلام آباد:سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ فیملی فیسٹیول میں شہداءاور غازیوں کی فیملیز سمیت لوگوں کی بھرپور شرکت،، اسلام آباد ڈیولپرز ایسوسی ایشن اور اسلام چیمبرز آف اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے ملکی سلامتی اور خوشحالی کےلئے شہداءاور غازیوں کی قربانیوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اسلام آباد ڈیویلپرز ایسوسی ایشن سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ پاکستان کو دنیا کی کوئی طاقت بھی ختم نہیں کرسکتی،، ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ہمارے قانون نافز کرنے والے اداروں نے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں جس کو ہم سلام پیش کرتے ہیں ،،اس کے ساتھ سردار یاسر الیاس خان نے آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو اسلام آباد پولیس میں مثالی اصلاحات کرنے پر خوب سراہتے ہوئے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوںنے کہاکہ کاروباری طبقہ پاکستان میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ہم کاروباری طبقے کے لیے اور خاص طور برآمدات کو بڑھانے کے لیے آرمی چیف کی کاوشوں کو سراہتے ہیں اور اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ ہیںجبکہ اس موقع پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے آئی سی سی آئی کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ ملک کا مثبت پہلو اجاگر کرنے کے لیے اس طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند ہے اس سلسلے کو آئیندہ بھی جاری رکھنے کی کوشش کریں گے،،تقریب میں آئی جی اسلام ڈاکٹر اکبر ناصر خان اور سردار یاسر الیاس خان کی جانب سے میگا ایونٹ کے انعقاد پر سپانسرز کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا ،،فیسٹیول کے دوران اسلام آباد پولیس کے جوانوں نے کلام اقبال بھی پیش کیا اس موقع پر ڈاکٹر راشد الیاس ، چوہدری نزیر ، صدر اسلام آباد ریئل اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن سردار طاہر ، رانا ارسلان اور اعلیٰ افسران سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی جبکہ فیسٹیول کو چار چاند لگانے کے لیے ملک کے ممتاز گلوکاروں راحت فتح علی خان اور آئمہ بیگ نے اپنے فن کا جادو جگایا جس سے حاضرین خوب محضوض ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں