مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو واپڈا کا ایک اور جھٹکا ،پیسکو شاہی باغ سب ڈویژن نے بجلی بل قسطوں میں لینے سے انکار کردیا ایک طرف شدید ترین کمرتوڑ مہنگائی اور دوسری طرف ریلیف کی بجائے واپڈا کا عوا م پر ایک اور ظالمانہ فیصلہ نافذ کرنا عوام کو زندہ درگورکرنے کا متراد ف ہے پیسکو شاہی باغ سب ڈویژن کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ایکسین کے حکم پر بل قسطوں میں لینے سے انکار کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ایکسین پیسکو شاہی باغ سب ڈویژن نے سختی سے حکم دیا ہے کہ کسی صارف کا بل قسطوں میں نہ لیاجائے ۔واپڈا اہلکار نے یہ بھی بتایاکہ ایریاسرچارجز جتنے بھی ہوں صارفین وہ ضرور جمع کریں گے صارفین ایریاچارجز کے علاوہ بلز قسطوں میں ادا کرسکتے ہیں ۔وہاں پر موجود شہریوں کے بلزمیں ایریاچارجز ہزاروں میں تھے ۔پیسکو دفتر میں موجود سائلین کا کہناتھا کہ ایکسین کا حکم سمجھ سے بالاتر ہے لاکھوں اور ہزاروں کا بل ہم ایک ساتھ کیسے اداکریں گے وہاں پر ایک شہری کا کہنا تھا کہ میرا 30000ہزار بل ہے اور تنخواہ 20000ہزار ہے میں یہ بل کیسے اداکروں اگر کسی سے قرض لوں اور ساری تنخواہ اس بل میں دے دوں توسارا مہینہ کھائیں گے پیئیں گے کیا ۔عوامی حلقوں نے ایکسین شاہی باغ سب ڈویژن سے مطالبہ کیا کہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں اور عوام بجلی بلوں میں ریلیف دیاجائے اور قسطوں میں بل بند کرنے حکم واپس لیاجائے ۔عوامی حلقوں نے پیسکو کے اعلیٰ حکام سے بھی مطالبہ کیاکہ کمر توڑ مہنگائی کو دیکھتے ہوئے بجلی بلز قسطوںمیں لئے جائیں ۔
واپڈاکا عوا م کو ایک اور جھٹکا،بلز قسطوں میں لینے سے انکار
