غیر معیاری انجکشن سے بینائی متاثر ہونے کا اسکینڈل۔۔ زیادہ کیسز کس شہر میں؟ کتنے لوگ متاثر ہو چکے؟ تفصیلات جانئیے

injection-and-eye-case 56

لاہور: آنکھوں کے غیر معیاری انجیکشن ایواسٹین سے بینائی متاثر ہونے کے زیادہ تر کیسز ملتان سے سامنے آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو ڈرگ کنٹرول اتھارتی کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجاب بھر سے آنکھوں کے انجیکشن ایواسٹین سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 60 سے زائد ہو گئی ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ کیسز ملتان سے سامنے آئے، دوسرے نمبر پر لاہور سے بینائی سے محروم ہونے کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ خانیوال، صادق آباد، اور رحیم یار خان سے بھی کیسز سامنے آئے۔بریفنگ کے مطابق تمام غیر معیاری انجیکشن لاہور سے سپلائی کیے گئے تھے، نوید نامی سپلائر نے لاہور سے انجیکشن سپلائی کیے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ متاثرہ آنکھوں والے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جب کہ ڈریپ کے سخت اقدامات کے بعد اب پنجاب میں یہ انجیکشن مزید کہیں استعمال نہیں ہو سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں