صوابی ( اسد66نیوز نمائندہ)
فشریزکے اسسٹنٹ ڈائریکٹرتنویرشہزادکا دورہ کنڈل ڈیم،کنڈل ڈیم میں شکار پر پابندی/سزا قید وجرمانہ ہوگی۔صوابی:آج فشریز ڈیپارٹمنٹ ضلع صوابی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر تنویر شہزاد نے اپنے تمام سٹاف کے ہمراہ کنڈل ڈیم کا دورہ کیا۔ انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس پورے ضلع صوابی میں صرف 14 بندے ہیں جبکہ دیگر اضلاع میں یہ تعداد سینکڑوں میں ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار ڈیلی بیس پر ڈیم میں موجود ہوتے ہیں اور ہم نے ان تمام لوگوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے جو روزانہ بنیاد پر ڈیم میں غیر قانونی شکار کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب ہم لوگ ڈیم پہنچ جاتے ہیں تو شکاری لوگ اوپر پہاڑیوں پر چڑھ جاتے ہیں یا ڈیم کے شمالی حصے پر چلے جاتے ہیں مگر ہمارے پاس نہ کشتی ہے اور نہ دیگر سہولیات اس سلسلے میں ہم نے ڈپٹی کمشنر صوابی اور ڈائریکٹر فشریز سے بات کرلی ہیں۔ انشاء اللہ وہ بہت جلد ہمیں کشتی سمیت تمام سہولیات فراہم کرےگے اور ڈیم میں آج سے ہر قسم کی شکار مکمل طور پر بند ہوچکی ہے انہوں نے بتایا کہ اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو انکے خلاف فشریز ایکٹ2022 کے تحت کارروائی کرے گے جسکی سزا جرمانہ اور قید ہوگی۔ بعد میں انہوں نے قدرہ کا دورہ کیا اور وہاں کے جرگہ سے شکار روکنے میں مدد کرنے کی درخواست کی ۔قدرہ جرگہ نے ضلعی انتظامیہ کو شکار کی روک تھام کے سلسلے میں مکمل یقین دہانی کروائی۔
غیر قانونی شکار کرنیوالوں کا ڈیٹا حاصل کر رہے ہیں، اے سی تنویر شہزاد
