صوابی(رپورٹر اسد)سیکرٹری ایجوکیشن معتصمُ باللہ شاہ کا دیر اور باجوڑ میں مختلف سکولوں کا اچانک معائنہ، دو ہائ سکولوں میں تقریباً اسی لاکھ مالیت سے زیادہ لیبارٹری سامان کو طلبا کیلئے باہر نکالا، ضلعی تعلیمی افسران اور ڈائریکٹر کو ایک ہفتے کے دوران سائنس سامان کی مُکمل آڈٹ کرنے اور اُسے ہر صورت استعمال میں لانے کا حُکم دیا گیا،تمام ضلعی افسران ہر ہفتے ایک دن سکولوں کا لازمی ویزٹ کرنے کے پابند ہوں گے،لیبارٹری کی غیر فعالیت سنگین غفلت تصور کیا جائے گا۔
سیکرٹری ایجوکیشن کا ہائی سکولوں کے سائنس سامان کا آڈٹ کا حکم
