موغادیشو :صومالیہ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر ٹرک بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔صومالی پولیس کے مطابق بارود سے بھرے ٹرک کا دھماکا وسطی قصبے کی چیک پوسٹ پر کیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں شہری اور فوجی اہلکار شامل ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک درجن سے زیادہ افراد زخمی ہوئیہیں ، ان میں بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے پیش نظر ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔بلدوین صومالیہ کے وسطی علاقے ہیران میں واقع ہے جہاں حال ہی میں فوج اور الشباب کے درمیان لڑائی ہوئی ہے، ہلاک ہونے والوں میں پانچ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ بم دھماکے کے نتیجے میں چیک پوائنٹ سے ملحقہ متعدد قریبی عمارتیں اور دکانیں ملبے میں تبدیل ہو گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی
صومالیہ : سکیورٹی چیک پوسٹ پر بم دھماکا، 20افراد ہلاک
