شیخوپورہ،2 ٹرینوں میں ٹکر، 20 افراد زخمی

train-accident 19

شیخوپورہ : قلعہ ستار شاہ کے قریب 2 ٹرینوں میں ٹکر سے 20 افراد زخمی ہوگئے۔ شیخوپورہ کے علاقے فیروزوالا قلعہ ستار شاہ کے قریب میانوالی سے لاہور جانے والی ٹرین پٹڑی پر کھڑی مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹرین کا کانٹا تبدیل نہ کرنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، اکثر لوگ سو رہے تھے کہ اچانک حادثہ پیش آنے پر ہر طرف شور مچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں