تین دنوں میں 80میں سے 44ریفرنسز کا ریکارڈ احتساب عدالت میں جمع

NAB-Cases 15

احتساب عدالت اسلام آباد میں نیب ترمیمی آرڈیننس کی زد میں آئے 80 ریفرنسز کی دوبارہ منتقلی کا معاملہ، نیب کی جانب سے دو روز میں 44 ریفرنسز کا ریکارڈ اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں جمع کرا دیا گیا۔ آج نیب کی ہفتہ وار تعطیل کے باعث مزید ریفرنسز کا ریکارڈ جمع نہ ہوسکا، نیب ذرائع کے مطابق باقی ریفرنسز کا ریکارڈ پیر کے روز جانچ پڑتال کے بعد جمع کرایا جائے گا، کوشش ہوگی پیر کے روز تمام 80 ریفرنسز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال مکمل کرلی جائے، نیب مقدمات کے ریکارڈ کی جلد سے جلد جانچ پڑتال کی تکمیل کے بعد عدالتی کارروائی کے آغاز کیلئے کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں