لاہورڈوب گیا۔۔۔ موسلا دھار بارش

lahore-heavy-rain 31

لاہور: لاہور کے مختلف علاقوں میں لگنے والی بارش سے متعدد نشیبی علاقوں کے ساتھ ساتھ پوش علاقے بھی پانی میں ڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں رات گئے شروع ہونے والی بارش کاسلسلہ تاحال جاری ، جس سے شہر کے مختلف سڑکیں مکمل طور پر زیر آب آگئیں۔ اسکول اور دفاتر جانے والے افراد کوپریشانی کا سامنا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پانی والاتالاب میں93، نشترٹاون میں92 ملی میٹر، گلشن روی میں 123 ملی میٹر،قرطبہ چوک120 گلبرگ میں 109 بارش ریکارڈکی گئی، لاہور میں سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں124 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور کے ساتھ ساتھ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوارہوگیا۔ بارش کے بعد سے متعدد علاقوں میں بجلی کے فیڈزرٹرپ کرگئے جس سے بجلی کی فراہمی معطلی رہی جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے عوام کو مشکلات کاسامنارہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کاسلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں