جعفر آباد: جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز۔۔۔

Jafarabad-police-raid 43

جعفرآباد(جہانگیر خان جاوید دھرپالی)نصیرآباد کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ تیز ہوگیا سٹی تھانے کے بعد صدر پولیس کی بڑی کاروائی
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نصیرآباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایات اور جناب ایس ایس پی نصیر آباد ڈاکٹر محمد سمیع ملک کے خصوصی احکامات پر ایس ایچ او صدر ڈیرہ مراد جمالی غلام قادر رند نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرکے چوری کے مقدمہ نمبر 69/2023زیر دفعہ 379 میں ملزمان منظور احمد رضاء محمد کو گرفتار کرکے چوری شدہ سامان برآمد کرایا گیا،دوسری کاروائی میں مال مویشی چوری کے مقدمہ نمبر 70/2023زیردفعہ 379 میں ملزمان دلشیر کو گرفتار کرکے دو راس چوری شدہ جانور برآمد کرائی گئے جکہ تیسری کاروائی میں پولیس تھانہ سول لائن جیکب آباد کے مقدمہ نمبر 66/2023زیردفعہ 34-324-302 میں اشتہاری مجرمان ۔محمدزمان ۔ فائق کو گرفتار کرلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں