جعفرآباد(جہانگیر خان جاوید دھرپالی)کچھی کو امن دو کے حوالے سے صحبت پور میں امن ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں کچھی میں دو قبائل کے درمیان جاری لڑائی کو بند کرنے اور امن قائم کرنے نعرے درج تھے۔نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی خاوند بخش کھوسہ کی قیادت میں نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عبدالرسول بلوچ ضلع کچھی کے جنرل سیکرٹری ماما عبدالستار کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی ریلی سے تحریک انصاف ضلع صحبت پور کے صدر زاکر حسین ناوڑا جاموٹ عبدالمجید بھنگر رابطہ جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر برکت علی منگی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی خاوند بخش کھوسہ نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات رحمت بلوچ و دیگر نے خطاب کیا
مقررین نے دونوں فریقین کی جانب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کچھی انتظامیہ معاملے کی سنگینی حالات کا ادراک کرتے پہلے روز روک تھام کےلئے عملی کردار ادا کرتے تو فریقین کو لاشیں اٹھانے کی نوبت نہ آتی، کچھی میں ماوں کی گودیں اجاڑی گئیں ہیں سہاگیں بےواہ، بچے یتیم ہوئے جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں اور نہ ہی آج تک کوئی بندوق کے نوک پر مسائل حل ہوئے ہیں اکیسویں صدی میں ایسی سوچ پائی جا رہی ہے جو باعث افسوس ہے،مقررین نے فریقین و قبائلی عمائدین پر زور دیتے ہوئے کہا کچھی کے زمینی تنازعہ کا پرامن اور مستقل حل نکالنے میںعملی کردار ادا کریں۔
کچھی کو امن دو ۔۔۔صحبت پور میں امن ریلی نکالی گئی
