علی محمد خان سابق ایم این اے و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف نے بجلی مزید مہنگی کرنے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی اور مہنگی کرنی ہے؟ ابھی تو مہنگی کی تھی اب اورکرنی ہے، پہلے ہی بجلی لوگوں کی قوت خریدسےباہر ہے، علی محمد خان نے کہا کہ بہتر حکومتی فیصلہ سازی،انتظام اور اچھی گورننس سے مسائل کاحل نکالنا ہوگا، اسی کو حکومت کرناکہتے ہیں، ورنہ روز روزبجلی، گیس پیٹرول مہنگاکرنا تو مسائل کا حل نہیں یہ تو کوئی بھی کرلے، جینا مشکل بنا دیا گیا ہے عام آدمی کااس ملک میں،
بجلی اور مہنگی کرنی ہے؟
ابھی تو مہنگی کی تھی اب اورکرنی ہے؟
پہلے ہی بجلی لوگوں کی قوت خریدسےباہر ہے۔
بہتر حکومتی فیصلہ سازی،انتظام اور اچھی گورننس سے مسائل کاحل نکالنا ہوگا اسی کو حکومت کرنا کہتے ہیں ورنہ روز روزبجلی گیس پیٹرول مہنگاکرنا تو مسائل کا حل نہیں یہ تو کوئی بھی کرلے۔…— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) September 23, 2023