جناح ہائوس حملہ، صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانتیں منظور

sanam-javed-bail 33

لاہور (رپورٹ محسن حسن )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاس حملہ کیس میں صنم جاوید اور روبینہ جمیل سمیت 9 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا جبکہ خدیجہ شاہ سمیت 55 ملزمان کی درخواست ضمانت کو خارج کردیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جناح ہاس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے دائر ضمانتوں کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔عدالت نے جناح ہاس حملہ کیس میں گرفتار پی ٹی آی کے کارکنوں کی ضمانت منظور کی۔ جن کی ضمانتیں منظور ہوئیں ان میں صنم جاوید، روبینہ جمیل، افشاں طارق، آشمہ شجاع، شاہ بانو، سید فیصل اختر، قاسم، علی حسین قادری سمیت دیگر 9 ملزمان شامل ہیں۔عدالت نے ضمانت منظور ہونے والے پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا بھی حکم دیا اور تمام ملزمان کو 1 ایک لاکھ مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاس حملہ کیس خدیجہ شاہ سمیت 55 ملزمان کی ضمانتوں پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے ضمانت پر رہائی کی درخواستیں خارج کردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں