تاندلیانوالہ (رپورٹ محمد فیاض کاظمی)ضلع میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ ڈاکٹررانا اورنگزیب نے فیسکو، پولیس، انٹیلی جنس ایجنسیز اور ریونیو سٹاف کے ہمراہ ایکشن لیتے ہوئے بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔انہوں نے چاہ ساغر والا گڑھ فتح شاہ میں دو افراد کو کنڈے ڈال کر ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرنے پرگرفتار کرکے پولیس کے حوالے کرادیا۔موقع سے تاریں ودیگر سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ بجلی چور قومی مجرم ہیں ان سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔شہری بھی بجلی چوروں کی نشاندہی کریں ان کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
تاندلیانوالہ :بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن
