فہد مصطفی کا ذاتی نمبر مداحوں تک کیسے پہنچا؟

fahad-mustafa 11

کراچی :اداکار فہد مصطفی اپنا ذاتی نمبر مداحوں تک پہنچنے پر حیران‘ کہتے ہیں مداح انہیں ان کے ذاتی نمبر پر طرح طرح کے پیغامات بھیجتے ہیں ۔ حال میں انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں ان سے پروفیشنل اور نجی زندگی سے متعلق کئی ایک دلچسپ سوالات کیے گئے ۔ اسی دوران ان سے ایک سوال کیا گیا کہ آپ اتنے ہینڈسم اورخوبصورت ہیں تو کیا لوگ سوشل میڈیا پر میسج کرتے ہیں؟اس پر انہوں نے کہا کہ میں انسٹاگرام اتنا استعمال ہی نہیں کرتا جس کی وجہ سے عوام اب سمجھ گئی ہے کہ یہ ان لوگوں میں سے نہیں جو ہمیشہ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر بات چیت کرتا رہے مگر اب لوگ سوشل میڈیا چھوڑ کر پرسنل نمبر پر میسجز کرتے ہیں۔ فہد مصطفی نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج تک مجھے یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کیسے میرا ذاتی نمبر لوگوں میں وائرل ہو جاتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں