اب شاہین کو اچھا شوہر بننے کی کوچنگ دونگا: ثقلین مشتاق

saqlain-and-shaheen 9

لاہور:قومی ٹیم کے سابق کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ اب وہ شاہین آفریدی کو بہترین شوہر بننے کی کوچنگ دیں گے۔ایکس پر ثقلین مشتاق نے شاہین آفریدی کے ہمراہ ٹریننگ سیشن کے دوران سے لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے فاسٹ بولر کو شادی کی مبارکباد دی۔ثقلین مشتاق نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ شاہین شادی کی مبارک ہو لیکن یہ یاد رکھنا کہ میں صرف گراؤنڈ میں آپ کا کوچ نہیں رہا، اب میں ایک مینٹور اور کوچ کے طور پر آپ کو بہترین شوہر بننے کی کوچنگ دوں گا، وہ تمام دن یاد آتے ہیں لیکن میری دعائیں آپ کی اور آپ کی فیملی کے ساتھ ہیں۔ دوسری جانب ثقلین مشتاق نے شاہد آفریدی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا آپ کو بیٹی کی شادی بہت مبارک ہو، یقین نہیں آتا کہ چھوٹی سی گڑیا اتنی بڑی ہوگئی ہے۔ سابق کوچ نے انشا آفریدی کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ ان کی شاہین آفریدی کے ساتھ ایک بہترین زندگی کی دعا کرتا ہوں جو کہ نہ صرف ایک بہترین کھلاڑی ہیں بلکہ ایک بہترین انسان بھی ہیں جو آپ کی شہزادی کا مکمل طور پر خیال رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں