اسلام آباد: ملائشیاء کے شہر جکارتہ میں مرمت کی غرض سے ایک سال سے گرائونڈ جہازوں کی مد میں پی آئی اے کی جانب سے 1ارب58کروڑ روپے سے زائد لیز کی مد میں ادا کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ دستاویزات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے لیز پر لئے جانے والے 2جہازائیربسA320مرمت کیلئے ستمبر 2021سے ملائشیاء کے شہر جکارتہ میں کھڑے ہیں اور ان جہازوں کے لیز کرائے کی مد میں ایک سال تک ماہانہ 6لاکھ ڈالر ادا کئے گئے جو کہ مجموعی طورپر 1ارب58کروڑ 40لاکھ روپے بنتے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق ان جہازوں کی دیکھ بھال کیلئے پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جکارتہ میں ایک آفیسر کو بھی تعینات کیا جاتا رہا اور وہ بھی بیرونی دوروں کے ثمرات سمیٹتا رہا آڈٹ حکام کی جانب سے یہ معاملہ گذشتہ سال نومبر میں پی آئی اے حکام کے نوٹس میں لایا گیا اور معاملے پر 16جنوری 2023کو منعقدہ ایک ڈیپارٹمنٹل آڈٹ کمیٹی کے اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیا جس پر پی آئی اے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ معاملے پر متعلقہ لیز کمپنی کے ساتھ بات چیت جاری ہے تاہم ان کی جانب سے مختلف مسائل پر تاحال کسی قسم کا جواب نہیں دیا گیا ہے آڈٹ حکام نے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کرانے اور معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔
پی آئی اے میںکرپشن کی بڑی داستان منظرعام پر آگئی.. اربوںکا چونا
