سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمہ،صحافی خالد جمیل کو اسلام آباد کچہری پیش کر دیا گیاایف آئی اے کی صحافی کے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، صحافی خالد جمیل کی طرف سے جہانگیر جدون اور نوید ملک عدالت کے سامنے پیش ہوئے، صحافی کے وکلاء کی جانب سے ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی گئی، وکیل نوید ملک نے کہا کہ پاکستان کے اندر آزادی اظہار رائے کا حق ہر شہری کو حاصل ہے ، بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہا کہ ایف آئی اے نے اپنے ہی بنائے ہوئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی ، صحافی کو گرفتار کرکے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی گئی ، ریمانڈ تو بنتا ہی نہیں کیس سے ڈسچارج کیا جائے ، عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے کیس کی سماعت کی بعد ازاں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے صحافی خالد جمیل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا
صحافی خالد جمیل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
