صوابی(محمدعادل)گاؤں شووونڈ میں کالو خان پولیس اور منشیات فروش کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے دوران منشیات فروش گولی لگنے سے زخمی ہو گیا،پولیس تھانہ کالو خان کی رپورٹ کے مطابق گاؤں چارباغ میں ایس ایچ او عجب درانی پولیس پارٹی کے ہمراہ منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کررہے تھے کہ اس دوران ایک منشیات فروش نے مبینہ طور پر پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس پر جوابی کاروائی کے دوران منشیات فروش گولی لگنے سے زخمی ہو گئے،ایس ایچ او نے بتایا کہ زخمی منشیات فروش محمد علی عرف ممدی سے 73 گرام ہیروئن اور پستول برآمد ہوئی اور ان کے خلاف ان کے ایک دوست کی قتل سمیت دیگر مقدمات میں چودہ سے زائد ایف آئی آر درج ہیں۔
پولیس اور منشیات فروشوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ۔۔گولی لگنے سے منشیات فروش زخمی
