صوابی(اسد)شیوہ اڈہ کےدکاندار پر پولیس اہلکاروں کی تشدد کیخلاف احتجاج شیوہ اڈہ میں عوام نے بھرپور احتجاج کیا۔ترکئی وملحقہ علاقے کے لوگوں نے شیوہ اڈہ کے مقام پر صوابی مردان روڈ کوبندکردیا۔مظاہرین کا کہناتھاکہ دونوں پولیس اہلکاروں کی معطلی قبول نہیں بلکہ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے اورجوڈیشلی انکوائری کے زریعے ملازمت سے فارغ کئے جائیں۔پولیس اہلکار کیخلاف سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ پر کمنٹ کرنے پر پولیس اہلکاروں نے تاجر کو زدکوب کیا۔
دکاندار پر پولیس اہلکاروں کی تشدد کیخلاف احتجاج
