سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع پر خفیہ منصوبہ بندی سے پردہ اُٹھا دیا۔نجی نیوز چینل کے ٹاک شو میں جب رانا ثنا اللہ سے سوال کیا گیا کہ کیا قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کا اہتمام آپ کی پارٹی نے کیا تھا تو انہوں نے اس بات کا اعتراف کر لیا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سابق آرمی چیف کو توسیع دے کر فتنے (چیئرمین پی ٹی آئی) کا مقابلہ کرنے میں مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ بعض فیصلے وقت کے تقاضوں کے مطابق اسٹریٹیجی کا حصہ ہوتے ہیں۔سابق وزیر داخلہ بیان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔
سابق وزیر داخلہ کا سابق آرمی چیف سے متعلق بیان۔۔ نیا پنڈورا باکس کھل گیا
