ڈی ایچ او کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام اباد میں ڈینگی کے مزید 64 کیسز رپورٹ ہوئے، اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 617 ہوگئی، ڈینگی سے متاثر ہونے والے مریضوں میں 69 فیصد مرد جبکہ 31 فیصد خواتین ہیں،اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 38 کیسز رپورٹ ہوئے،اسلام آباد کے شہری علاقوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 26 مریض رپورٹ ہوئے، شہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 196 ہو گئی،دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 421 ہو گئی،ڈینگی سے متاثرہ 183 مریض ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج ہیں،فیڈرل جنرل ہسپتال میں 86،پمز میں 22 مریض زیر علاج ہیں
اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ
