لاہور: ماضی کے مقبول فلمی ہیرو اور سینئر اداکار بابر علی نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں کبھی بالی ووڈ سے کام کی پیش کش نہیں ہوئی۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ اعتراف کیا کہ انہیں کبھی بالی ووڈ سے کام کی پیش کش نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اپنے کیریئر کے دوران کبھی ایسا نہیں سوچا تھا کہ انہیں کہیں دوسرے ملک جاکر اداکاری کرنی چاہیے۔بابر علی نے بالی ووڈ انڈسٹری کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہاں اچھا کام ہو رہا ہے لیکن انہوں نے کبھی دوسرے ملک جاکر کام کرنے کا نہیں سوچا۔ا نہوں نے کہاکہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو برباد کرنے میں ہر اداکار اور ہدایت کار نے اپنا حصہ ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں زندگی کو پیچھے لے جانے کا موقع ملے تو وہ فلم انڈسٹری کی صرف دو باتیں درست کریں گے، ایک وقت کی پابندی اور فلموں کو مقصدیت اور کہانی کے ساتھ بنانا۔ بابر علی نے کہا کہ جب پاکستانی فلموں سے پیغام کو نکال دیا گیا تب پاکستانی فلموں پر زوال آنا شروع ہوا ۔
بالی ووڈ میں کام کی پیشکش سے متعلق بابر علی کا اعتراف
