کمالیہ(عمر عباس) عید میلادالنبی کی خوشی میں دیگیں پکانے کے لیے لایا جانیوالا سامان فقیروں کے بھیس میں خیرات مانگنے والا عورتوں گروہ چوری کر کے فرار چوری کی CCTV فوٹیج 66 نیوز نے حاصل کر لی ,پولیس منظم گروہ کو پکڑنے میں ناکام ہو گئے۔ گھر گھر بھیک مانگنے کے بہانہ سے گھروں میں دوپہر کے وقت داخل ھونے والی چور عورتوں کے گروہ نے اندرون شہر چوری کی عجیب و غریب واردات کر ڈالی اسلامیہ پرائمری سکول کے نزدیک رھائشی محمد فاروق نامی شخص کے گھر تقریباً دوپہر 2 بجے عورتوں کا گروہ داخل ھوا اور گھر کے اندر پڑا دیگوں کا سامان جسکی مالیت تقریباً پچاس ھزار تھی لے اڑیں cctv فوٹیج میں چور عورتوں کو گھر سے سامان کے تھیلے لے جاتے واضح دیکھا جا سکتا ہے شہری محمد فاروق نے وقوعہ کی درخواست تھانہ سٹی کمالیہ میں گزار دی ھے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح نظر آنے کے باوجود پولیس تا حال ملزمان کا کوئی سراغِ نہیں مل سکا متاثرہ شخص نے ڈی پی او ٹوبہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے جبکہ چور عورتوں کے گروہ کی واردات کے بعد علاقہ خوف و ہراس پایا جاتا ہے
عید میلادالنبیؐ کی مناسبت سے محفل کےلئے لایا جانیوالا سامان چوری
