پیپلز پارٹی نے سینیٹ اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرا دی

Senate-Session-parliment 22

اسلام آباد ۔۔سینیٹ اجلاس طلب کرنے کا معاملہ، ذرائع سینیٹ کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ کو پیپلز پارٹی کی ایک اور ریکوزیشن موصول ہوئی ہے، پیپلز پارٹی نے 28 اراکین کے دستخطوں سے دوبارہ ریکوزیشن جمع کروائی ہے ۔پہلی ریکوزیشن پر بعض اراکین کے دستخطوں پر اعتراض اٹھائے گئے تھے دستخطوں پر اعتراض کی وجہ سے اجلاس نہیں بلایا گیا تھا ،اب نئی ریکوزیشن پر دستخطوں کی تصدیق دوبارہ ہوگی ،دستخط درست قرار پائے تو چیئرمین سینیٹ چودہ دن میں اجلاس بلانے کے پابند ہیں ۔پیپلز پارٹی نے عام انتخابات اور عوامی و قومی امور زیر بحث لانے کےلیے ریکوزیشن دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں