شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ ہونے لگا۔سیاسی فیصلوں میں اپنا نمایاں مقام رکھنے والی لال حویلی کے خلاف آپریشن مکمل، متروکہ وقف املاک نے لال حویلی کو سیل کر کے مرکزی کنٹرول سیکورٹی اہلکاروں کے سپرد کر دیا۔لال حویلی کو متروکہ وقف املاک بورڈ راولپنڈی نے ایک بار پھر سیل کر دیا۔لال حویلی کے خلاف آپریشن میں پولیس، ایف آئی اے اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار موجود تھے، پولیس اہلکاروں نے علی الصبح لال حویلی کی تلاشی لینے کے بعد مکمل طور پر سیل کر دیا۔
آپریشن کی نگرانی کرنے والے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کا کہنا تھا کہ کاروائی قانون کے مطابق کی گئی۔شیخ رشید کے وکیل کا کہنا تھا کہ متروکہ وقف املاک نے ہمیں اپیل کا وقت نہیں دیا اور یک طرفہ فیصلہ کر لیا۔لال حویلی سیل ہونے کے بعد ایوکیو ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ کے اہلکاروں نے لال حویلی کا کنٹرول حاصل کر لیا۔شیخ راشد کے مطابق آپریشن کے خلاف ایک بار پھر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کیا جائے گا۔