صوابی(محمدعادل)گجوخان میڈیکل کالج شاہ منصور صوابی میں رواں سال کے پہلے فن فیسٹیول کا انعقادکیا گیا، کالج کے صحن میں سجائے گئے فن میلے میں نہ صرف مختلف کھانوں کے اسٹالز سجائے گئے تھے بلکہ کھیلوں کا انتظام بھی کیا گیا تھا جس میں طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، طلبہ کی جانب سےمشروبات کے اسٹالز اور شوارمہ اور گول گپوں سے خوب تواضع کی گئی۔
ڈین سی ای او گجوخان میڈیکل کالج پروفسیر ڈاکٹر شمس الرحمن نے فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ گجوخان میڈیکل کالج تعلیمی میدان میں یکے بعد دیگر کامیابیاں سمیٹ رہا ہے نہ صرف کالج کے پہلے دونوں بیجز سو فیصد کامیاب ہوئی ہے بلکہ ایف سی پی ایس کے امتحانات میں بھی بہت سے طلبہ نے پارٹ ون پاس کیا ہے۔ ڈین نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور طلبہ کی کوششوں کو سراہا یاد رہے کہ رواں سال کا یہ پہلا فن فیسٹیول تھا اس سے پہلے سال 2022میں رنگا رنگ میلے کا انعقاد کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اس قسم کے فیسٹیول کا انعقاد کالج کی سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام کیا جاتا ہے جس کی سربراہی شعبہ سائیکیٹری کے سربراہ پروفیسر آصف کمال مروت کررہے ہیں
فیسٹیول میں کوہاٹ، مردان، نوشہرہ اور پشاور کے میڈیکل کالجز کے طلبہ نے بھی شرکت کی اور انتظامات کو سراہا۔
گجوخان میڈیکل کالج شاہ منصور صوابی میں فن فیسٹیول کا انعقاد
