سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف درخواست اعتراضات کیساتھ واپس کردی

supreme-court-of-pakistan3 20

اسلام آباد:سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف درخواست اعتراضات کیساتھ واپس کردی ،درخواست میں وکیل کرنل(ر)انعام الرحیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں ہونے والے ٹرائلز کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔لگائے گئے اعتراضات میں کہاگیاہے کہ درخواست گزار کیس عوامی اہمیت کا ہونے کا نکتہ اجاگر نہیں کر سکے، براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی وجوہات بھی نہیں بتائی گئیں، درخواست گزار نے کسی متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، درخواست کوقانون کے مطابق دیگرجوحق حاصل تھاوہ استعمال نہیں کیاگیاہے اس لیے درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس کی جاتی ہے درخواست رجسٹرار سپریم کورٹ آفس نے واپس کی۔کرنل (ر)ا نعام الرحیم نے بتایاکہ وہ اس اعتراضات کے حوالے سے جلداپیل دائرکریں گے اور ان اعتراضات کوختم کرنے کی استدعاکی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں