یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی نظام خطرے میں پڑ گیا ، زیلنسکی

ukraine-fight 11

نیو یارک:یوکرین کے صدر نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی نظام خطرے میں پڑ گیا ہے، روسی صدر پیوٹن تیسری عالمی جنگ کی وجہ بن سکتے ہیں،امریکی میڈیا کو انٹرویو میں صدر زیلنسکی نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن امریکا اور یورپ میں عدم استحکام لانے کیلئے ایٹمی جنگ کے خطرے کو استعمال کریں گے۔ اپنا مقصد پانے کیلئے وہ ایٹمی جنگ کی دھمکی دیتے رہیں گے،انہوں نے کہا کہ روسی صدر امریکی استحکام میں کمی کا انتظار کر رہے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ایسا امریکی صدارتی انتخاب کے دوران ہوگا،اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں خطاب میں صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ روس خوراک کی عالمی قلت کو ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے، ہمیں متحد ہو کر روس کو شکست دینی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں