اسلام آباد: تھانے کے باہر لگے ایک لاکھ 20 ہزار کے سیف سٹی کیمرے چوری ہوگئے، ذرائع کے مطابق ڈاکو تھانہ مارگلہ کے باہر لگے سیف سٹی کیمرے لے اڑے، پولیس دو ہفتے تک لاعلم رہی، 2 ستمبر کی رات کیمرے بند ہونے کے باوجود کاروائی کی بجائے محض رپورٹ لکھنے پر ہی اکتفا کیا گیا، 15 روز گزرنے کے بعد سیف سٹی اٹھارٹی کی ٹیم موقع پر پہنچ سکی، 2 ستمبر کی چوری کا مقدمہ 16 ستمبر کو تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا، معاملے نے شہر کے مختلف مقامات پر لگے دو ہزار 500 سیف سٹی کیمروں کے فعال ہونے پر بھی سوال اٹھا دیاوفاقی پولیس کی جانب سے کیس پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
شہر کو محفوظ بنانے کے دعویدار سیف سٹی کیمرے خود غیر محفوظ
