پولی کلینک سے لاکھوں روپے مالیتی مشین چوری۔۔ چور کون؟

polyclinic-hospital-machine-theft 20

وفاقی دارالحکومت کے ہسپتال پولی کلینک سے لاکھوں روپے مالیت کی لیبارٹری مشین چوری ہو گئی، ایزی لائف الیکٹرو لائٹ مشین پولی کلینک کی لیبارٹری سے چور اٹھا کر لے گیا ،20 دن گزر گئے ہسپتال انتظامیہ ایف آئی آر درج نہ کروا سکی ،جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک نے تھانہ آبپارہ میں مشین چوری کی درخواست جمع کروا دی ، نا اہل جے ای ڈی پولی کلینک اپناسیکورٹی سسٹم ہونے کے باوجود کھوج نہ لگا سکے ، ماہانہ لاکھوں روپے پرائیویٹ سیکورٹی کمپنی کو بھی دئیے جا رہے ہیں پھر بھی چوری ہو گئی ، ذرائع پولی کلینک کے مطابق مشین مین لیبارٹری سے شام 8 بجے کے قریب چوری کی گئی جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن (ر) ڈاکٹر مظہر تاحال ایف آئی آر درج کروانے میں ناکام ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں