عوام پر ایک اور بم۔۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

electricity price increase 25

حکومت کی جانب سے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔گزشتہ ماہ 15 ارب 47 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔بجلی کی پیداواری لاگت 131 ارب 11 کروڑ روپے رہی۔سب سے مہنگی بجلی فرنس آئل سے پیدا کی گئی۔فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 33 روپے 32 پیسے فی یونٹ رہی۔23 روپے 71 پیسے فی یونٹ بجلی ایل این جی سے پیدا کی گئی۔ایران سے 25 روپے 9 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی۔24 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نظر ہوئی۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے ایک ماہ میں صارفین پر 131 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نیپرا میں 27 ستمبر کو سماعت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں