صوابی(اسد)ڈی پی او صوابی نجم الحسنین کے زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد،انسدادِ جرائم کے لیے اقدامات ، مقدمات کی تفتیش اور پولیس ورکنگ کا جائزہ،منشیات فروشوں بالخصوص تعلیمی اداروں کے گردو نواح میں منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے نیٹ ورکس کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی اور انفارمیشن شئیرنگ سے آپریشنز کئے جائیں اور اس مکروہ دھندے میں ملوث بڑی مچھلیوں کو ٹارگٹ کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی نجم الحسنین لیاقت کے زیر صدارت پولیس لائنز کانفرنس ہال میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔کرائم میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا، ایس ایچ اوز ضلع ہذا اور جملہ چوکی انچارجان نے شرکت کی،ڈی پی او صوابی نے میٹنگ کے دوران کرائم کا جائزہ لیا،ڈی پی او صوابی نے آئی جی خیبر پختونخواہ کے ہدایات اور اپنی ترجیحات واضح کرتے ہوئے کہا کہ چرس اور باالخصوص آئس جیسے لعنتی نشہ پھیلانے والے منشیات فروشوں، قبضہ مافیا اور دیگر معاشرتی جرائم میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے تحت سخت ایکشن لیں۔ اپنے تھانہ کے حدود میں مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے گشتوں، سنیپ چیکنگ و سرچ آپریشن کو مزید فعال بنائیں،.دوران سنیپ چیکنگ بلا نمبر پلیٹ و بلا رجسٹرڈ موٹرسائیکل کے خلاف کاروائی کریں ،انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے جدید سائنٹیفک طریقوں، کمیونٹی پالیسنگ، پولیس پریکٹیکل ورک، ہیومن ریسورس اور انفارمشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم کی بیخ کنی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام الناس میں تحفظ کی فضاء کو برقرار رکھا جائے۔
منشیات فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیں، ڈی پی او صوابی
