اے سی کمالیہ نے سرکاری زرعی زمین کی نیلامی شفاف طریقہ سے کروادی

kamalia-land 19

کمالیہ(عمر عباس نمائندہ 66 نیوز)اسسٹنٹ کمشنر غزالہ یاسین چدھڑ کی زیرصدارت چک نمبر 660/1 گ ب میں ملحقہ گاوں کی سرکاری زرعی زمینوں کی نیلامی، فی ایکڑ ریٹ بڑھنے سے سرکاری آمدن میں اضافہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر غزالہ یاسین چدھڑ نے چک نمبر 660/1 گ ب میں ملحقہ دیہاتوں کے سرکاری زرعی زمین کی نیلامی شفاف طریقہ سے کروادی. انہوں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گاوں اور موضع میں نیلامی کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے. اس موقع پر تحصیلدار، پٹواری، گرداور اورنمبردار بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں