ڈی پی او میانوالی کے حکم ۔۔تھانہ جات کے ایس ایچ اوز پبلک سروس ڈلیوری

DPO-mianwali 23

میانوالی (مہدی ملک) ڈی پی او میانوالی کے حکم پر میانوالی کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز پبلک سروس ڈلیوری، ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان نے حکم جاری کر رکھا ہے کہ پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لیےتمام ایس ایچ اوز روزانہ کی بنیاد پر شام 4 بجے سے 6 بجے تک اپنے اپنے تھانہ میں موجود رہیں گے اور شہریوں کے مسائل سن کر ان کو حل کرنے میں مصروف رہیں گے۔ڈی پی او میانوالی کے انہی احکامات کی روشنی میں میانوالی کے تمام تھانوں کے SHOs حسب معمول 4 بجے سے 6 بجے شام تک اپنے دفاتر میں موجود رہ کر شہریوں کے مسائل سنتے رہے اور ان کے حل میں مصروف عمل رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں