کینیڈین وزیراعظم کے بھارت پر الزامات پر گہری تشویش ہے: ترجمان وائٹ ہاوس

white-house 14

واشنگٹن: وائٹ ہاوس نے کینیڈین وزیرِ اعظم ٹروڈو کے بھارت پر الزامات پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کر دیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے پنے جاری بیان میں کہاکہ امریکا اپنے کینیڈا کے شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں تفتیش کا آگے بڑھنا اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا بہت اہم ہے۔واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ بھارت خالصتان رہنما ہردیپ سکھ نجار کے قتل میں ملوث ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں