ایشیا کپ 2023 کی بہترین ٹیم کا اعلان، 2 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

asia-cup-2023 23

لاہور:ایشیا کپ 2023 کی بہترین ٹیم کا اعلان، 2 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل، وزڈن کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں ویرات کوہلی کو جگہ نہ ملی، ٹیم میں بھارتی کھلاڑی سب سے زیادہ جگہیں حاصل کرنے میں کامیاب۔
وزڈن نے ایشیا کپ کے اختتام پر ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم کا اعلان کردیا، ٹیم میں پاکستان کے حارث رئوف اور محمد رضوان شامل ہیں ،ویرات کوہلی کو حیران کن طور پر شامل نہیں کیا گیا۔وزڈن نے اپنی ٹیم میں بطور اوپنر روہت شرما اور شبمان گل کو شامل کیا ہے، تیسرے نمبر پر سری لنکا کے کوشل مینڈس کو منتخب کیا گیا ہے،
پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو چوتھے نمبر پر شامل کیا گیا ہے جبکہ کے ایل راہول بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔آل رائونڈرز میں بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن اور بھارت کے ہارڈک پانڈیا شامل ہیں، سری لنکا کے ابھرتے ہوئے نوجوان آل رائونڈر دونتھ ویلا لاگے کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔
سپنرز میں بھارت کے کلدیپ یادیو جبکہ فاسٹ بائولر میں پاکستان کے حارث رئوف اور بھارت کے محمد سراج کو شامل کیا گیا ہے۔ وزڈن کی ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم میں بھارت کے6 ، پاکستان اور سری لنکا کے دو، دو اور بنگلہ دیش کے ایک کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل فیورٹ قرار دی جانے والی پاکستانی ٹیم فائنل تک پہنچنے میں ناکام رہی تھی۔ جبکہ ٹورنامنٹ کا نروس آغاز کرنے والی بھارتی ٹیم ایک روزہ فارمیٹ کے ایشیا کپ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں